Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جیت پور میں علاقے 10 کروڑ کی لاگت سے باندھ روڈ کی تعمیر شروع

عوام کافی عرصے سے اس کا مطالبہ کر رہے تھے:رام ویر سنگھ بدھوڑی

نئی دہلی،5اپریل (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے بدرپور اسمبلی حلقہ کے اندر واقع جیت پور پارٹ-2 میں آج عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔ جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اس مقام پر ’باندھ روڈ‘ پر سڑک کی تعمیر کے کام کا افتتاح کیا۔ اس ترقیاتی کام کی تعمیر پر کل 10 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے۔
اس موقع پر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا دہلی کے ہر خطہ میں عوام کو شہری سہولیات فراہم کر نے کے لئے پختہ عزم رکھتی ہے۔ بدر پور اسمبلی حلقہ میں یہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے 120 کروڑ روپے کی اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس رقم میں سے، 40 کروڑ کا کام پہلے ہی شرو ع ہو چکا ہے، جبکہ بقیہ منصوبے بھی جلد ہی شروع ہونے والے ہیں۔
بدھوڑی نے بتایا کہ یہ فنڈز عوام کو سڑکیں، سیوریج سسٹم، گلیاں، نالیاں، پارکس، پینے کے پانی کی سہو لیا ت، کمیونٹی سینٹرز اور پبلک یوٹیلیٹی کمپلیکس فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے استعما ل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے دہلی میں بی جے پی کی سرکار آئی ہے، پچھلے ایک سال کے دوران متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ سہولیات لوگوں تک پہنچیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *