Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پانچ اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرتے ہوئے حقیقی ایشوز پر توجہ دے عوام

جماعت اسلامی ہند کی ایف سی آر اے ترمیمی بل اور ایس آئی آر میں بے ضابطگیوں پر تشویش

نئی دہلی،4اپریل (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کی اعلیٰ قیادت نے ہفتے کو منعقد ماہانہ پریس کانفرنس میں مختلف قومی و بین الاقوامی معاملات پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات، ایس آئی آر، مجوزہ ایف سی آر اے ترمیمی بل، اور ایران کے خلاف جاری جنگ شامل ہیں۔
اس موقع پر نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پونڈیچری کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے تناظر میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا آئینی حق کے ساتھ ایک اخلاقی فریضہ بھی ہے، اس لیے رائے دہند گان روزگار، تعلیم، صحت اور سماجی انصاف جیسے حقیقی مسائل کی بنیاد پر فیصلے کریں اور تفرقہ انگیز سیاست کو مسترد کریں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ دولت، طاقت اور نفرت انگیز بیانیے کے استعمال سے گریز کریں اور اپنی انتخابی مہم کو عوامی فلاح پر مرکوز رکھیں۔
پروفیسر سلیم انجینئر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے او ر ضابط اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط جمہوری عمل، شہری آزادیوں کا احترام اور قانون کی پاسداری ہی انصاف، امن اور استحکام کی ضمانت ہیں، اور تمام فریقین کو وسیع تر سماجی مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔‘
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن نے ’ایف سی آر اے ‘میں مجوزہ ترامیم پر شدید تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلیاں انتظامیہ کو غیر معمولی اختیارات فراہم کر تی ہیں۔ انہوں نے خصوصاً اس شق پر اعتراض کیا جس کے تحت انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی مالی امداد سے قائم ادار وں،جیسے اسکول، اسپتال اور فلاحی تنظیموں کے اثاثوں پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *