
نئی دہلی /ہیلاکاندی (آسام)، 4 اپریل (میرا وطن نیوز)
آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ بدرالدین اجمل نے ہفتہ کو آسام جاتیہ پریشد (اے جے پی) کے رہنما لورین جیوتی گوگوئی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں ’مسلما نوں کا دشمن‘ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ این آر سی کے عمل کے دوران لاکھوں مسلمانوں کو این آر سی کی فہرست سے باہر کر دیا گیا۔
آج ہفتے کوبناکاندی اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے مولانا بدرالدین اجمل نے اے جے پی امیدوار رضا ءالکریم چودھری کو چیلنج کیا کہ وہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائیں اور یہ کہیں کہ لورین جیوتی گوگوئی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں۔
مولانا اجمل نے الزام عائد کیا کہ آسام جاتیہ پریشد کے ٹکٹ پر لڑنے والے تمام امیدوار مسلمانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔ انہوں نے یہ بیان ایک انتخابی ریلی میں دیا، جس میں اے جے پی کو سخت نشانہ بنایا۔مولانا بدرالدین اجمل کے بیان نے ریاست میں ایک سیاسی ہنگامہ برپا کر دیا ہے، حالانکہ اے جے پی نے ابھی تک ان الزامات کا باضابطہ طور پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
No Comments: