Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بسوں میں پنک ٹکٹ کو ہٹا کر کے پنک کارڈ کیا فائدہ ؟

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اب تک نہیں بتا پائیں :بھاردواج

نئی دہلی، 2اپریل(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ ابھی تک وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا یہ واضح نہیں کر پائیں کہ پنک ٹکٹ کو ختم کر کے پنک کارڈ لانے کا کیا فائدہ ہے؟ ان کے مطابق اس کا مقصد صرف کچھ غریب پوروانچلی خواتین، راجستھان اور ہریانہ کی خواتین، نوئیڈا اور گروگرام کی خواتین، اتر پردیش اور بہار کی خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت سے محروم کرنا ہے اور پنک کارڈ کے نام پر عوام سے وصولی کرنا ہے۔ انہوں نے الز ام لگایا کہ غریب خواتین کو لمبی قطاروں میں کھڑا کر کے انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ریکھا گپتا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ پنک کارڈ کا ایک بھی ایسا فائدہ بتا ئیں جو پنک ٹکٹ میں موجود نہیں تھا اور پنک کارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ادھرآپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہنومان جنم اتسو کے موقع پر جمعر ا ت کو چراغ دہلی میں ایک شاندار شوبھا یاترا کا اہتمام کیا۔ یہ یاترا صبح قدیم شیو مندر سے شروع ہوئی اور پورے چراغ دہلی کا چکر لگانے کے بعد وہیں اختتام پذیر ہوئی۔ اس شوبھا یاترا میں بڑی تعداد میں ہنومان بھکتوں نے شرکت کی اور پرساد حاصل کر کے ہنومان جی کا آشیرواد لیا۔ بجرنگ بلی سے دنیا میں جاری لڑائی جھگڑوں کے خاتمے اور امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی دعا کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *