Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اروند کجریوال نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر ملاقات کا مانگا وقت

پنچایت اور نگر پالیکا انتخابات سے قبل کارکنان کی گرفتاریاں ہورہی ہیں

نئی دہلی/گجرات، 2اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے گجرات میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنان پر ہو ر ہے مظالم کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو خط لکھ کر ان سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں پنچایت اور نگر پالیکا انتخابات سے پہلے بڑے پیمانے پر ہمارے کارکنان کو غیر قانو نی طور پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ 160سے زیادہ کارکنان کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے اور مزید 10ہزار سے زیادہ کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
اروند کجریوال نے خط میں کہا کہ آپ کی بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی بری طرح بوکھلا گئی ہے۔ لیکن اس طرح کی گرفتاریاں اور غنڈہ گردی گجرات کے لوگ پسند نہیں کرتے، عوام اس کا جواب ضرور دیں گے۔اروند کجریوال نے اپنے خط میں لکھا کہ گزشتہ 30برسوں سے گجرات میں بی جے پی کی سرکار ہے۔ بدعنوانی، ظلم اور جبر پر مبنی حکمرانی سے عوام بری طرح تنگ آ چکی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کانگریس کے ساتھ ملی بھگت کر کے گزشتہ 30سال سے سرکارچلا رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کے پاس کوئی مضبوط متبادل نہیں تھا۔ عام آدمی پارٹی کی صورت میں پہلی بار ایک مضبوط متبادل سامنے آیا ہے۔ عوام جانتی ہے کہ یہ ایک بے خوف، ایماندار، محب وطن اور تعلیم یافتہ لوگوں کی جماعت ہے جو بی جے پی سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اسی وجہ سے گجرات میں اس کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب یہ عام بحث ہے کہ بی جے پی جا رہی ہے اور آپ کی سرکار آنے والی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *