
پانی بھر نے کے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا
نئی دہلی، 02 اپریل(میرا وطن نیوز )
میئر راجہ اقبال سنگھ نے جمعرات کو دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے خریدی گئی گاڑیوں کے بیڑے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس کا مقصد شہر کے اندر صفائی کی خدمات کو مضبوط بنانا اور پانی بھر نے کے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس بیڑے میں 16بیکہولوڈر (وجے سی بی)، 2 فلڈ کنٹر و ل ایمرجنسی گاڑیاں، اور 6 مکینیکل روڈ سویپرز شامل ہیں۔ اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما، انوائرمنٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سندیپ کپور؛ میونسپل کمشنر، سنجیو کھیرواراور کارپوریشن کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ دہلی میں شہری سیلاب کا مسئلہ بھاری مانسون بارشوں، پانی نکاسی کے ناکافی نظام اور تیزی سے شہری کاری کی وجہ سے مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایم سی ڈی نے دو جدید ترین سی این جی سے چلنے والی فلڈ کنٹرول ایمرجنسی گاڑیاں خریدی ہیں۔ ہر گاڑ ی ایک پمپ سے لیس ہے جو فی منٹ 10ہزارلیٹر پانی خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ گاڑیا ں پانی بھرنے کے حالات میں تیزی سے ردعمل کو یقینی بنائیں گی اور ٹریفک میں خلل، املاک کو پہنچنے والے نقصان اور صحت سے متعلق خطرات کو کم کرنے میں مدد کریں گی۔
No Comments: