Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سرکار کا13 اضلاع میں ایس پی سی اے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

ایک حساس اور ذمہ دار معاشرے کےلئے جانوروں کا تحفظ ضروری

نئی دہلی، 2 اپریل(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میںدہلی سرکارنے راجدھانی میں جانوروں کی بہبود کے نظام کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے ایک بڑا انتظامی قدم اٹھایا ہے۔ تمام 13 ریونیو اضلاع میں سوسائٹی فار پریو نشن آف کرولٹی ٹو اینیمل (ایس پی سی اے) کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی کمان اب متعلقہ ڈ سٹر کٹ مجسٹریٹس (ڈی ایم) کے پاس رہے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ قدم ریونیو اضلاع کی حالیہ تنظیم نو کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد ضلعی سطح پر جا نو روں کے تحفظ سے متعلق قوانین کے موثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ تمام ایس پی سی اے کمیٹیاں جانورو ں پر ظلم کی روک تھام ایکٹ 1960 کے تحت کام کریں گی اور جانوروں کی بہبود کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور دیگر ارکان پر مشتمل ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس نئے فریم ورک کے نفاذ کے بعد، الگ سے کام کرنے والی دہلی سوسائٹی فار پریونشن آف کرولٹی ٹو اینیمل (ڈی ایس پی سی اے) کو بند کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام نظام کو مزید شفاف، ہموار اور موثر بنائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *