
نئی دہلی، 28مارچ(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے ہائی کورٹ کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دیے گئے بیان پر سوال اٹھایا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں امت شاہ نے ’آپ‘رہنما ¶ں کے حق میں آئے دہلی کی سیشن کورٹ کے حالیہ فیصلے کو ہائی کورٹ میں پلٹنے کی بات کہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ امت شاہ ابھی سے کیسے کہہ رہے ہیں کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ میرے خلاف آئے گا۔ سیشن کورٹ کے فیصلے کو سی بی آئی نے چیلنج کیا ہے، پھر امت شاہ کیسے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے چیلنج کیا ہے۔ اس کا مطلب وہ خود ہی سی بی آئی ہیں۔
آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے امت شاہ کے ٹی وی انٹرویو کو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ جی کی جانب سے ایک ٹی وی چینل کو دیا گیا انٹرویو سنیے۔ وہ صاف صاف کہہ رہے ہیں کہ سی بی آئی آزاد نہیں ہے اور وہ براہِ راست سی بی آئی کو ہدایات دیتے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا’یہ سیشن کورٹ کا فیصلہ ہے جسے ہم نے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ سی بی آئی کے خلاف آیا ہے۔ اس فیصلے کو سی بی آئی نے چیلنج کیا ہے۔ پھر وہ کیسے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے چیلنج کیا ہے۔ اس کا مطلب وہ خود ہی سی بی آئی ہیں۔ یہی نہیں، آگے امت شاہ جی اعلان کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا، اس کے خلاف مجھے سپریم کورٹ جانا ہوگا۔ یعنی انہیں ابھی سے معلوم ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ میرے خلاف آئے گا۔ کیسے؟
No Comments: