Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی میں ووٹر لسٹ کی آئندہ خصوصی گہری نظر ثانی (سر) شروع ہونے کا معاملہ دہلی کانگریس عمل کے دوران بوتھ کی سطح پر ہونے والی کارروائیوں پر گہری نظر رکھے گی

نئی دہلی، 28 مارچ(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ پارٹی راجدھانی میں ووٹر لسٹ کی آئندہ خصوصی گہری نظر ثانی (سر) کے دوران بوتھ کی سطح پر ہونے والی کارروائیوں پر گہری نظر رکھے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے بی ایل اے-2 ہر بوتھ پر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی درست ووٹر کو ان کے ووٹ کے آئینی حق سے محروم نہ ہونے دیا جائے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کی گئی ابتدائی اسکریننگ کے دوران کئی تضادات کا پتہ چلا، جس میں ایسے افراد کے نام جو اصل میں موجود تھے ووٹر لسٹ سے کاٹ دیے گئے۔ حالانکہ، جب ان کے بی ایل اے -2 نے تصدیق کے لیے ان گھرانوں کا دورہ کیا، تو انہوں نے پایا کہ سوال کرنے والے ووٹرز واقعی موجود تھے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایسی غلطیوں کو دہرا نے سے باز رہے اور سر کے عمل کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انداز میں انجام دے۔
دہلی میں الیکشن کمیشن کے ایس آئی آر کے عمل کے آغاز سے پہلے دیویندر یادو نے جمعہ کو میٹنگ میں مو جو د بی ایل اے-2 کو مشورہ دیا جو بادلی گاو ¿ں میں بادلی اسمبلی حلقہ دفتر کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا ۔ سر کے عمل کی نگرانی میں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کام کریں۔ میٹنگ میں بوتھ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین را جیش گرگ، آدرش نگر کے ایس ڈی ایم امیر سنگھ،اے ای آر او (اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر )، نیز سرکار کے مقرر کردہ بی ایل اوز نے بھی شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *