
نئی دہلی،28مارچ (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے ہفتے کو ایم ایل اے کلدیپ سولنکی کے ساتھ پالم اسمبلی حلقہ میں 12 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ ان منصوبوں میں علا قے کے اندر سڑکوں، گلیوں، نالوں اور پارکوں کی ترقی اور بہتری شامل ہے۔ دہلی سرکارنے پالم اسمبلی حلقہ کی جامع ترقی کے لیے کل 187 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
اس موقع پر گوکل گارڈن میں منعقد تقریب کے دوران ان ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔ ان منصوبوں میں پالم گاو ¿ں میں سڑک اور پانی نکاسی کے نظام کی فراہمی شامل ہے۔ پارکوں میں دو نئے جم اور بچوں کے جھولوں کی تنصیب؛ راج نگر میں گلیوں کی تعمیر نو؛ اور گوکل گارڈن میں سڑکوں کی تعمیر، شکشا بھارتی سے رامپھل چوک، سیکٹر-7، اور وردھمان مال سے دادا دیو کریمیشن گراو ¿نڈ تک کا راستہ شا مل ہے۔
No Comments: