
نئی دہلی، 28مارچ(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی جانب سے عدلیہ کے لیے سیٹنگ جیسے قابل اعتراض لفظ کے استعمال پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان سے ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کی سینئر لیڈر راکھی بڑلان نے کہا کہ ملک کے عوام کو بھارتی عدلیہ پر مکمل اور اٹوٹ اعتماد ہے، لیکن ریکھا گپتا نے سیٹنگ کا الزام لگا کر اس اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔وہ ہفتے کوپارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایم سی ڈی کی شریک انچارج پریتی ڈونگرا، کونسلر ساریکا چودھری اور شویانی پنچال کی موجودگی میں پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔
اس موقع پر راکھی بڑلان نے کہا کہ جب عدالت میں بی جے پی کی جھوٹی سازش کا پردہ فاش ہو گیا اور حقیقت عوام کے سامنے آ گئی تو بوکھلاہٹ میں ریکھا گپتا عد لیہ پر بے بنیاد الزامات لگانے لگیں۔ انہو ں نے کہا کہ ریکھا گپتا وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لائق نہیں ہیں، لیکن بی جے پی کے اعلیٰ قیادت کے ساتھ مبینہ سیٹنگ کے باعث وہ اس منصب تک پہنچیں۔ انہوں نے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی وزیر اعلیٰ کے اس بیان سے اتفاق رکھتی ہے؟ کیا عدالتوں کے ساتھ سیٹنگ کر کے عام آدمی پارٹی کے رہنما ¶ں کے خلاف فیصلے کروائے گئے؟
آپ خاتون لیڈروں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایک آئینی عہدے پر فائز ہوتے ہوئے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔ انہوں نے عدلیہ اور سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے خلاف سیٹنگ جیسے لفظ کا استعما ل کیا، جس کی سخت مذمت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے حوالے سے اس طرح کی زبان استعمال کرنے پر ریکھا گپتا کو شرم آنی چاہیے اور انہیں فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے۔
No Comments: