Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں، کسی گھبرانے کی ضرورت نہیں

وزیر خوراک و رسد منجندر سنگھ سرسانے اسمبلی میں کرائی یقین دہانی

نئی دہلی، 25 مارچ(میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خوراک و رسد منجندر سنگھ سرسا نے ایوان کو یقین دلایا کہ را جد ھانی میں ایل پی جی سلنڈروں کی قطعاً کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں پورے ایوان کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ دہلی میں ایل پی جی کی تقسیم سے متعلق کسی بھی افواہ کو کوئی اعتبار نہیں دیا جانا چاہیے۔ محکمہ بلیک مارکیٹنگ کو روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری چوکسی کے ساتھ کام کر رہا ہے کہ سپلائی بلا تعطل رہے۔
اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 22-25 دنوں میں صورتحال مکمل طور پر نارمل رہی ہے، ز یا د ہ بکنگ یا کمی کی کوئی مثال نہیں دیکھی گئی۔ مرکزی سرکار کی پالیسی کے مطابق گھریلو اور تجارتی دونوں سلنڈر ترجیحی بنیادوں پر دستیاب کرائے جا رہے ہیں، جس کے تحت اسپتالوں سمیت تمام ضروری خدما ت کو ترجیح دی جاتی ہے۔
انہوں یقین دہانی کرائی کہ اگر کسی بھی سہ ماہی سے کوئی شکایت آتی ہے تو ان کا دفتر فوری کارروائی کر ے گا۔ دہلی سرکار مسلسل چوکسی رکھے ہوئے ہے اور افواہوں کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لیے سخت اقدا مات کر رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *