Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

’’وکست دہلی، ہرت دہلی‘ کا سنکلپ:کھیر سیرمنی ‘کے ساتھ بجٹ اجلاس کا آغاز

نئی دہلی،23مارچ (میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر کو ایک روایتی ’کھیرسیرمنی‘کے ساتھ شروع ہوا۔ ’وکست دہلی، ہرت دہلی‘ کے عہد کو دہراتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ بجٹ راجدھانی کے تقریباً 30 ملین باشندو ں کے خوابوں کی تعبیر کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ’کھیر سیرمنی‘ نہ صرف بجٹ کے روایتی افتتاح کے طور پر کام کرتی ہے بلکہ یہ خوشحالی، نیک نیتی اور عوامی فلاح و بہبود کے عزم کی علامت کے طور پر بھی کام کرتی ہے جو کہ آنے والے بجٹ میں ظاہر ہوں گی۔ ’کھیر‘ (میٹھی چاول کی کھیر) ایک بڑی دیگچی میں تیار کی گئی اور تمام حاضرین میں تقسیم کی گئی۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ذاتی طور پر ’کھیر‘تیار کی اور تقریب کے دوران وہاں موجود اسکول کے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے کھلایا۔ انہوں نے متعدد طلباءکو ’کھیر‘ کھلا کر ان منھ میٹھا کیا۔ریکھا گپتا کے ساتھ ’کھیر سیرمنی‘ میں کسانوں، اسکول کے بچوں، اساتذہ، ڈاکٹروں، خواجہ سراو ¿ں کے افراد، خواتین ڈرائیور و ں اور میڈیا کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کسانوں نے روایتی طور پر وزیر اعلیٰ کو پگڑی پہنا کر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں کابینہ کے وزراءپرویش صاحب سنگھ، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر اندراج سنگھ، اور کپل مشرا کے علاوہ دیگر کئی قانون ساز اور لوگ موجود تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *