Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آر پی آئی کے قومی صدر رام داس اٹھاولے تیسری بار راجیہ سبھا کےلئے ممبر منتخب

دہلی اسٹیٹ یونٹ کی جانب سے کا نسٹی ٹیوشن کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد

نئی دہلی،23مارچ (میرا وطن نیوز)
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی) دہلی اسٹیٹ یونٹ نے قومی صدر اور سماجی انصاف اور بااختیا ریت کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے کو تیسری بار راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کے طور پر ان کے بلامقابلہ انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔ آر پی آئی دہلی اسٹیٹ یونٹ کی جانب سے کا نسٹی ٹیوشن کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر رام داس اٹھاولے نے کہا، ’میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، دیویندر فڑنویس، بی جے پی کے صدر نتن نبین اور بی جے پی کی پوری اعلیٰ قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ معاشرے کے استحصال زدہ طبقے ،جن میں معذور اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اٹھاولے نے کہا کہ مرکزی سرکار ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر کے تصور کردہ ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں آ گے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے وزیر اعظم کا عزم اور لگن انتہائی قا بل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے سرکار آئین کے معمار بابا صاحب کے نظریات اور وڑن کو ہر ایک شہری تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
رام داس اٹھاولے نے اس بات کا عہدکیاکہ وہ دلت، محروم، استحصال زدہ، اور سماج کے اقلیتی طبقات کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق اور بہبود کے لیے غیر متزلزل لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *