Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شہیداعظم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کے یوم شہادت کے موقع پر تقریب منعقد

آپ لیڈروں کا پارٹی دفترمیں منعقد اجلاس میں انقلابیوں کے راستے پر چلنے کا عہد

نئی دہلی، 23مارچ(میرا وطن نیوز )
شہیداعظم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کے یومِ شہادت کے موقع پر پیر کو عام آدمی پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج سمیت دیگر رہنما ¶ں نے پھول پیش کرکے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سب نے بھگت سنگھ کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کیا۔
اس موقع پرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو جیل، مقدمات اور پولیس کا خوف دکھا کر پو رے ملک کی نسل کو کمزور بنا رہی ہے۔گجرات میں جو بھی اسمگلنگ، ناانصافی اور جرائم کے خلاف آو ا ز اٹھاتا ہے، اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ جس طرح گجرات میں پولیس کے ذریعے عوام میں خوف پیدا کیا جا رہا ہے، اسی طرح اب دہلی میں بھی کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ عوام کو بھگت سنگھ کے بارے میں معلوم ہو، کیونکہ اگر لوگ ان کے بارے میں جان جائیں گے تو انہیں یہ بات سمجھ آ جائے گی کہ جو موت سے ڈر گیا وہ زندہ نہیں رہتا۔ آج لوگوں کو صرف ڈرایا جا رہا ہے، جیل کا خوف، بے عزتی کا خوف اور چھاپوں کا خوف۔ ایسی کمزور اور خوف زدہ قوم کبھی بھی عالمی طاقت نہیں بن سکتی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *