
نئی دہلی، 23مارچ(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ہندوستان میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے میں مرکزی سرکارکے اقدامات پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی ناقص تیاریوں نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے اور اس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اروند کجریوال نے گرتے ہوئے شیئر بازار اور ایل پی جی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی کمی کے باعث کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ سلنڈر حاصل کرنے کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ مہاجر مزدوروں کے سامنے روزگار کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے اور ہندوستانی روپیہ بھی اپنی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یہ تمام صورتحال نظام کی ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو معلوم تھا کہ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے، پھر بھی مودی سرکاربغیر کسی تیا ری کے کیوں بیٹھی رہی؟ سرکارنے بروقت مناسب انتظامات کیوں نہیں کیے؟ پہلے سے متبادل سپلائی کو یقینی کیوں نہیں بنایا گیا؟اروند کجریوال نے سوال اٹھایا کہ ہر بحران کا بوجھ عوام پر ہی کیوں ڈالا جاتا ہے؟ مودی سرکار کی ناکامیوں کی سزا عام آدمی کیوں بھگتے؟
No Comments: