Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ارکان اسمبلی کی معطلی کے خلاف آپ نے جمہوریت کی ارتھی نکال کر مظاہرہ کیا

پولیس نے اسمبلی میں جانے سے روکا ،تواراکین نے کی زبر دست نعرے بازی

نئی دہلی، 23مارچ(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی نے پیر کو اپنے چار اراکین اسمبلی کی معطلی واپس لینے کے مطالبے کو لے کر اسمبلی کے با ہر جمہوریت کی ارتھی یاترا نکال کر زبردست احتجاج کیا۔اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آتشی کی قیاد ت میں ہوئے اس مظاہرے کے دوران آپ کے اراکین اسمبلی نے جمہوریت کا قتل بند کرو کے نعر ے بلند کیے اور کہا کہ جب تک معطل اراکین کو بحال نہیں کیا جاتا، تب تک ایوان کا بائیکاٹ جاری ر ہے گا۔اسپیکر سے بات چیت کے حوالے سے آتشی نے بتایا کہ ہفتہ کو ایک وفد نے اسپیکر سے ملاقات کی تھی اور مسئلے کے حل کی درخواست کی تھی، لیکن ابھی تک کوئی راستہ نہیں نکالا گیا۔
آتشی نے کہا کہ جب بی جے پی کے پاس عوام کے سوالوں کا جواب نہیں ہوتا تو وہ اقتدار کے نشے میں اپوزیشن کی آواز دبانے لگتی ہے۔ اسمبلی کے باہر نکالی گئی جمہوریت کی ارتھی یاترا صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ بی جے پی کی آمریت کے خلاف عوامی غصے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا قتل کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی اور عوام ہر ناانصافی کا حساب لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی جمہوریت کا مندر ہوتی ہے، لیکن بی جے پی نے اسے اقتدار کے غرور کا اڈہ بنا دیا ہے ۔
آتشی نے کہا کہ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے منتخب نمائندوں کو معطل کیا جا رہا ہے اور سڑکوں پر بیر یکیڈ لگا کر پولیس کے ذریعے ڈرایا جا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی عوام کے سوالوں سے بھا گ رہی ہے اور بجلی، پانی، اسپتالوں کی بدحالی اور حالیہ پالم آتشزدگی جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آتشی نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کے قتل پر تلی ہوئی ہے۔ اسمبلی وہ جگہ ہے جہاں عوام کی آواز اٹھا ئی جاتی ہے، لیکن اب اپوزیشن کو بولنے کا حق نہیں دیا جا رہا۔ اگر عوامی مسائل اٹھانے پر اراکین کو دو ماہ تک ایوان سے باہر رکھا جائے تو یہ صاف طور پر جمہوریت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے خلا ف آواز اٹھا رہے ہیں اور بی جے پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معطل اراکین کو اسمبلی میں داخل ہونے دیا جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو عام آدمی پارٹی کا کوئی بھی رکن اس اجلاس میں حصہ نہیں لے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *