Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی کی غنڈہ گردی کے درمیان کجریوال نے پالم کے متاثرین سے کی ملاقات

متاثرہ خاندان سے بھاجپا کارکنان نے ملنے سے انہیں روکا ،بد سلوکی کی،کرسیاں پھینکی

سوربھ بھاردواج ،منیش سسودیا ،آتشی اور ونے مشرا نے بھاجپا کے رویے کی مذمت کی

نئی دہلی، 19مارچ (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال جمعرات کو گوا کا دورہ چھوڑ کر دہلی پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھے پالم میں متاثرہ خاندان سے تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔ آپ رہنما ¶ں کی آمد کے دوران بی جے پی کارکنوں نے شدید ہنگامہ کیا اور انہیں متاثرہ خاندان سے ملنے سے روک دیا۔ اس دوران دھکا مکی بھی کی گئی۔ بی جے پی کارکنوں کے غیر انسانی رویے پر اروند کجریوال سمیت دیگر رہنما ¶ں نے نار ا ضگی ظاہر کی۔
اس موقع پراروند کجریوال نے کہا کہ میں پالم میں متاثرہ خاندان سے ملنے گیا تھا، لیکن بی جے پی کار کنو ں نے ہمیں ملنے سے روکا، ہمارے ساتھ بدسلوکی کی اور کرسیاں پھینکیں۔ سرکارکی ناکامی اور لاپروائی نے 9لوگوں کی جان لے لی، اور اوپر سے سوگوار خاندان کے گھر پر یہ لوگ غنڈہ گردی کر رہے ہیں، یہ غیر انسانی حرکت کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں؟ ان میں انسانیت ختم ہو چکی ہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ فا ئر بریگیڈ کی گاڑی دیر سے پہنچی اور جب پہنچی تو اس کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی۔ آگ میں پھنسے لوگ گھنٹوں مدد کے لیے پکارتے رہے اور آخرکار تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ اگر وقت پر مدد مل جاتی تو کئی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق ہو گئے، اس کے باوجود اس خاندان کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا’ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہیے کہ آگ کیسے لگی اور فائر بر یگیڈ کی مشینیں کیوں کام نہیں کر رہی تھیں۔ ساتھ ہی بی جے پی کی غنڈہ گردی کی سخت مذمت کی۔
اس موقع پردہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج،سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا ، اسمبلی میں اپوز یشن لیڈر آتشی اور سابق ایم ایل اے ونے مشرا نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی ظاہر کی اور بی جے پی کارکنان کے رویے کی مذمت کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *