
اس بابر کت مہینے میں دل کھول کر صدقہ کریں ،ڈاکٹر ببن میاں کی اہل خیر سے اپیل
نئی دہلی،19مارچ (میرا وطن نیوز)
ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے آب و تاب سے جاری ہے اور عید الفطر میں اب صرف دو ہی د ن با قی رہ گیا ہے ۔اس دوران ہر عام و خاص عبادت میں مصروف ہیں حالانکہ بہت سے لوگ عید کی خر یداری کر رہے ہیں ۔اس موقع پرمعروف سماجی کارکن اور صنعت کار ڈاکٹر زبید الرحمن خان (ببن میاں ) نے کہا کہ احادیث مبارکہ میں رمضان المبارک کو تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پہلا عشرہ رحمت،
دوسرا مغفرت اورتیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہے ۔اس اعتبار سے دوسرا عشرہ ایک ایسا قیمتی موقع ہے جب بندہ اپنے گزشتہ گناہوں پر نادم ہو کر اللہ رب العزت کے حضور جھک جائے اور خلوص دل سے معا فی طلب کرے ۔جو شخص دل سے توبہ کرتا ہے ،اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے اور اس کے نامہ اعما ل کو گناہوں سے پاک کردیتا ہے ۔
ڈاکٹر زبید الرحمن خان نے کہا کہ پہلے عشرے کی رحمت کے بعد بخشش کا درمیانی مرحلہ ،جو بندے کو آخر ی عشرے میں جہنم سے نجات کی تیاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ و خیرات اس عشرے کی نمایاں عبا دات میں سے ہے۔ضرور ت مندوں ،غریبوں اورمسکینوں کی مدد کرنے سے نہ صرف معاشرے میں ہمدردی اور اخو ت کوفروغ ملتا ہے بلکہ یہ عمل گناہوں کی معافی اور اللہ تعالیٰ کی ر ضا کاسبب بنتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں لوگوں کواپنے ساتھ افطار میں شامل کرنے اور عید کے موقع پر اپنی خوشیوں میں رشتے داروں اوردوست احباب و مستحق افراد کو بھی شامل کرنے سے بھی اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے۔ڈاکٹر ببن میاں نے اہل خیر سے اپیل کی وہ اس با برکت مہینے میں دل کھول کر مدد کریں اور مستحق افراد کی اعانت کواپنی ترجیح بنائیں ۔
No Comments: