Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی اسکول:ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کےلئے ٹھوس اور اسٹر یٹجک روڈ میپ تیار

ایجوکیشن کمیٹی چیئر مین یوگیش ورما کی صدارت میں کیا گیا اعلان

نئی دہلی ،19مارچ (میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں کے اندر تعلیم کے میدان میں اہم پیش رفت کی نشاندہی کر تے ہو ئے ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین یوگیش ورما کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی گئی۔ جس میںکینوا ایجوکیشن کی ایجوکیشن لیڈ سگری چٹرجی ،سارڈ کے سی ای او سدھیر بھٹناگر، پروگرام منیجرساگر اور ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ایم سی ڈی نکھل تیواری نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ایم سی ڈی اسکولوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ایک ٹھوس اور اسٹر یٹجک روڈ میپ تیار کیا گیا۔ یہ اقدام پرائمری اسکولوں میں اساتذہ اور طلباءکو عالمی معیار کے تخلیقی آلا ت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے، جو کہ بالکل مفت ہے۔
اس موقع پر یوگیش ورما نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعہ اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی اور ضروری وسائل سے بااختیار بنا کرروایتی کلاس رومز کو تخلیقی، اختراعی، اور باہمی تعاون کے ساتھ سیکھنے کے ماحول میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس سے طلباءمیں تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ اور اختراع کے جذبے کو فروغ ملے گا۔
محکمہ تعلیم کا مقصد تعلیم کو مزید موثر اور پرکشش بنانا ، نصابی کتابوں کو زندگی میں لانا اورطلباءکو مستقبل کے تخلیق کار بننے کے لیے تیار کرناہے۔یہ اقدام ایک قابل ستائش قدم ہے جو دہلی کے تعلیمی نظام کو نہ صرف ایک نئی سمت فراہم کرتا ہے بلکہ اسے روشن مستقبل کی طرف بھی آگے بڑھاتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *