
نئی دہلی ،18مارچ (میرا وطن نیوز )
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میںسیاسی ،سماجی اور ملی شخصیات کے سا تھ دانشور حضرات سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ملک میں امن و امان ، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعاکی گئی ۔اس کے ساتھ ہی اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ فلسطین اور غزہ میں سیز فائر کے بعد بمباری جاری رہنے اور حالیہ میں ایران پر کئے گئے حملے میں جانی و مالی نقصا ن کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی کیونکہ دونوں صہیونی ممالک فلسطین ،غزہ ،لبنان اور اب ایران میں نہتے معصوم بچوں ،نوجوان ،بزرگ اور خواتین کو شہید کر رہے ہیں ۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے بورڈ آف ٹرسٹیز (بی او ٹی ) کی جانب سے آئی آئی سی سی میں منعقد افطار پا رٹی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈرشہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ہندوستان میں نما ئند ے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی نے بطور خاص شرکت کی۔ اس کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پروفیسر رام گوپال یادو اور جاوید علی خان ،آئی آئی سی سی کی اعلیٰ قیادت سمیت کمیٹی کے دیگر عہد یدارا ن ،درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پورہ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا شبا ب حیدر نقوی ،سرگرم سماجی کار کن چودھری رئیس الدین اور انجم زیدی نے بطو ر خاص شرکت کی۔آخر میں آئی آئی سی سی کے بی او ٹی جمشید زیدی نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔
No Comments: