Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کیرلامسلم کلچر سینٹر کی جانب سے آئی آئی سی سی میں دعوت افطار اہتمام

رمضان کی روحانیت، فلسطین کی جدوجہدآزادی اور مسلم اتحاد پر زور

نئی دہلی ،18مارچ (میرا وطن نیوز)
کیرلا مسلم کلچرل سینٹر(کے ایم سی سی ) کے زیر اہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں دہلی پردیش کے تمام ذمہ داران، معزز شخصیات اور انڈین یونین مسلم لیگ کی اعلیٰ قیا د ت نے شرکت کی۔تقریب میں خاص طور سے فلسطین کے سفیر عدنان ابو الحیجہ نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔
تقریب میں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمدنقشبندی، جنرل سکریٹری عمران اعجاز، نور الشمس ، مو لا نا معین الدین (سینئر رکن)، نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر۔ آصف انصاری نیشنل سکریٹری سمیت دیگر ذمہ داران کے علاوہ انڈین یونین مسلم لیگ کے ارکان پارلیمنٹ پی وی عبدالو ہا ب، رب نواز غنی اور حارث میران سمیت پانچ ممبران شا مل تھے۔
مقررین نے ماہ رمضان کی عظمت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ صبر، تقویٰ، ایثار اور انسا نیت کے ساتھ ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ روزہ انسان کو خود احتسابی، روحانی پاکیزگی اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا درس دیتا ہے۔ شرکاءنے باہمی اخوت و محبت کے ماحول میں روزہ افطار کیا اور اتحادامت کے پیغام کو مضبو ط کیا۔
فلسطین کے مسئلہ پر قائدین نے فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے عالمی برا د ری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو انصاف دلانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *