
نئی دہلی ،17مارچ (میرا وطن نیوز )
اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما نے منگل کو صدرپہاڑ گنج زون کے تحت چاندنی چوک کے علاقے کا مشترکہ اچانک معائنہ کیا، ان کے ساتھ مقامی کونسلر سمن کمار گپتااور ڈپٹی کمشنر (زون) کنیکا اور سینئر افسر موجود تھے۔معائنہ کے دوران انہوں نے دنگل میدان پارکنگ کی سہولت اور پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کے سا منے واقع کلب پارکنگ کی سہولت کا دورہ کیا۔ معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ ان پار کنگ سائٹس کو ٹرانسپورٹرز سامان کی غیر قانونی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ یہ مقصد ان کے مقرر کردہ استعمال کے برعکس ہے۔
مزید برآں، معائنہ نے کلب پارکنگ ایریا کے اندر غیر قانونی جھونپڑیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سڑک کے کنارے تجاوزات کا بھی پردہ فاش کیا جس میں شراب کی غیر قانونی فروخت شامل تھی۔ ان کو سنگین بے ضابطگیاں قرار دیتے ہوئے فوری تدارک کے لیے ہدایات جاری کیں۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر (زون) کو ہدایت دی کہ وہ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد تمام تجاوزات کو فوری اثر سے ہٹانے کو یقینی بنائیں۔
معائنہ کے دوران آس پاس کے پبلک ٹوائلٹس کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ستیہ شرما نے متعلقہ افسران کو مخصوص ہدایات جاری کیں کہ وہ ان بیت الخلا کی سہولیات کی باقاعدہ صفائی، دیکھ بھال اور حفظان صحت کو یقینی بنائیں۔
No Comments: