Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

او جی ایس سی انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے سرائے جولینادفترمیں افطار پارٹی کا انعقاد

امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ فلسطین کے بعد ایران پر حملہ کرنے کی پر زورالفاظ میں مذمت

نئی دہلی، 16 مارچ(میرا وطن نیوز )
او جی ایس سی انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے سرائے جولینا،نیو فرینڈس کالونی واقع دفتر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سیاسی ،سماجی اور ملی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسرائیل کے ذریعہ فلسطین میں عرصے سے بمباری کرکے خواتین ،بزرگ، نوجوان اور بچوں پر بربریت اوران کا قتل عام کئے جانے اور حالیہ میںصہیونی امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کر کے ان کے سپر یم لیڈر آیت اللہ سید علی حامنہ ای کے ساتھ ساتھ معصوم اسکولی بچیوں سمیت نہتے لوگوں کو شہید کئے جانے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی ۔اس موقع پرمولانا سید مہدی نے ملک میں امن امان ،خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کرائی ۔
اس موقع پر وصال مہدی نے امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ایران پر حملہ کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ صہیونی امریکہ اور اسرائیل اپنے ناپاک مقاصد پورے کر نے کے لئے عرصہ دراز سے کسی بھی ممالک کو نشانہ بنا کر نہتے لوگوں کا قتل کر رہے ہیں ۔وصال مہدی نے کہا کہ دو نوں صہیونی طاقتوں کے خلاف ایران ، اس کی قیادت اور عوام ایک صف میں کھڑی ہوگئی ہے ۔
اس افطار پارٹی میں عالمی شہرت یافتہ درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پورہ کے سابق سکریٹری وصال مہدی ،صنعت کار علی اطہر ،بزنس مین شاداب زیدی،واصف عباس ،سینئر صحافی اظہارلحسن ،کمال عباس ،محسن جعفری ، ایان عباس ،بھائی عباس اور بھائی لکی بطور خاص شرکت کی ۔مولانا سید مہدی نماز مغرب اور عشاءپڑھائی ۔آخر میں میزبان کمال عباس نے تمام مہمان شرکاءکا شکریہ ادا کیا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *