
نئی دہلی ،16 مارچ(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذر یعہ چلائے جانے والے تمام بس روٹس پر ٹرانس جینڈر مسافروں کے لئے مفت سفری اسکیم کو بڑھا نے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔اس فیصلے کے تحت دہلی میں رہنے والے اہل ٹرانس جینڈر افراد اب ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں مفت سفر کا فائدہ اٹھا سکیں گے، بالکل اسی طرح جیسے دہلی کی بسوں میں خواتین مسافروں کو مفت سفری سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) عنقریب 17 روٹس پر 50 ماحول دوست، 12 میٹر اے سی بسیں شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ بین ریاستی رابطوں کو مزید تقویت دی جا سکے۔ ان بسوں کا آپریشن ‘ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگز’ (اے ایس آر ٹی یو) کے قائم کردہ بینچ مارک ریٹس پر مبنی ہوگا۔
وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ سرکار بس کنیکٹیویٹی بڑھانے کے ذریعے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، مذہبی مقا مات جیسے کٹرا (و یشنو دیوی)، کھاٹو شیام، اور ایودھیا کے لیے دہلی سے نئی بس سروس شروع کرنے کے منصو بے بنائے جا رہے ہیں۔نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں مقیم پوروانچل علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کی بڑ ی آبادی کو ذہن میں رکھتے ہوئے دہلی اور بہار کے درمیان بین ریاستی بس رابطہ قائم کرنے کی فزیبلٹی فی الحال زیر غور ہے۔
No Comments: