Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میور وہار سے ایمس تک کا سفر ہوگا سگنل فری

وزیر اعلیٰ نے دو بڑے پروجیکٹوں پر لگائی مہر

باراپلا فیز 3 اور ایم بی روڈ ایلیویٹڈ کوریڈور کی منظوری

نئی دہلی، 16 مارچ(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ریکھا گپتادہلی سرکار نے راجدھانی میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور شہریوں کے لیے آسانی سے نقل و حرکت کو آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ دہلی حکومت نے دو اہم پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ کابینہ نے باراپلا فیز III ایلیویٹڈ کوریڈور اور ایم بی روڈ پر 6 لین ایلیو یٹڈ کوریڈور کم انڈر پاس پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے لا کھوں لوگوں کو راحت ملے گی اور دہلی کے روڈ نیٹ ورک کو مزید جدید اور موثر بنایا جائے گا۔
ان دونوں اسکیموں کو پیر کو دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ کے دو ران منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ سرائے کالے خان سے میور وہار تک پھیلی ہوئی باراپلا ڈرین پر ایلیویٹڈ روڈ (فیز-III) کی تعمیر کے لیے1,635.03 کروڑ کا نظرثانی شدہ لاگت کا تخمینہ منظور کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ موجودہ باراپلا ایلیویٹڈ کوریڈور کی توسیع کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے مکمل ہونے پر، یہ مشرقی دہلی کے میور وہار سے لے کر جنوبی دہلی میں ایمس تک براہ راست، سگنل فری کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مشرقی اور جنوبی دہلی کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں لوگوں کے سفر کے وقت میں نمایاں طور پر کمی کرے گا، جبکہ سرائے کالے خان، رنگ روڈ، ڈی این ڈی فلائی و ے ، اور این ایچ-24 کے آس پاس ٹریفک کی بھیڑ کو بھی کم کرے گا۔ اس منصوبے کے تعمیراتی کام کو 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ کابینہ نے ساکیت جی بلاک سے پل پرہلاد پور تک پھیلے ہوئے ایم بی روڈ پر 6 لین ایلیویٹڈ روڈ اور انڈر پاسز کی تعمیر کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 1,471.14 کروڑ ہے، اور اسے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ذریعہ انجام دیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *