
اس مقدس مہینے میںہمارے ہم وطن بھائیوں میں اچھا پیغا م جانا چاہئے:صبا اصرار
نئی دہلی ،8مارچ (میرا وطن نیوز )
سر سید موومنٹ آف انڈیا کی جانب سے18رمضان المبارک کو ’مونلائٹ بینکیوٹ ہال‘ سیلنگ کلب
روڈ نزد خلیل اللہ مسجد بٹلہ ہاﺅس میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔اس پر وقار افطار پارٹی میں سماجی ،ملی سیاسی رہنماﺅں کے ساتھ دانشور حضرات سمیت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ایس ایم آئی کے قومی صدر صبا اصرار نے تمام مہمان شرکاءکا استقبال کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر سر سید موومنٹ آف انڈیا کے صدر صبا اصرار نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک برکتوں اورر حمتو ں کا مہینہ ہے جو ہمیں بھوک پیاس برداشت اور نفس پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے ۔اس مقدس مہینے میں ہما ر ے ہم وطن بھائیوں میں اچھا پیغا م جانا چاہئے ،ساتھ ہی ہمیں ملک میں آپسی بھائی چارے اور گنگا جمنی تہذیب کی روایت کو مزید آگے بڑ ھانا چاہئے ،آپسی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہئے ،تبھی ہمارے معا شرے میں بیداری کے ساتھ پختگی آ ئے گی اور ہمارا ملک ترقی پر گامزن ہوگا ۔ اس موقع پر ملک و ملت کی سلامتی ،امت مسلمہ کی فلا ح اور تمام حاضرین کی مغفرت کی و کامیابی کی دعائیں کی گئیں ۔
اس افطار پارٹی میں سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن جاوید علی خان ،چیف ایڈیٹرروزنامہ میرا وطن ا و ر میٹرو میڈیا ( ہندی )اورفتح پوری سیکری آگرہ کے سجادہ نشین ارشد فریدی ،ہندوستان ا یکسپر یس کے بیورو چیفاے این شبلی ،سابق صدر انڈیا اسلا مک کلچر ل سینٹر صد سراج الدین قریشی ،ان کے بیٹے ثمر قر یشی،پرو فیسر شا فع قدوائی ،پروفیسر وسیم احمد ،ر یٹا ئر ڈ پرو فیسر ایم ایم مغل ،پی آر او جامعہ ملیہ اسلامیہ ا حمد عظیم،انجینئر وقار علی ،ایڈ ووکیٹ فر ا ست علی ،ایڈووکیٹ ناصرحسین، انجینئر فرحت اصرار ،سا بق کا نگریس کو نسلر شعیب دانش ،سابق کو نسلر آپ واجد خان، غفار منز ل آر ڈبلیو اے کے صدر محمد ثمامہ،محمد آصف صد ر آر ڈبلیو اے ابو الفضل انکلیو ، سماجی کا ر کن اعظم خان ٹا ٹی ،محمد ایوب، شاہد علی خان،ابو ذر خان ،محمد سبحان،افلاح الحق، اسلم چودھر ی ، فیصل خان ایڈووکیٹ،مختار خان،پرو یز عالم خان ، عبد الوہا ب ،محسن خان ،سمیت ا ہم شخصیات شا مل ہوئیں ۔آخر میں فر حت اصرار نے تمام مہما ن شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔
No Comments: