Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کجریوال، گوئل اور راکھی ’پھانسی گھر‘معاملے میں استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش

جمعہ کوان تینوں اہم شخصیات نے استحقاق کمیٹی کے سامنے درج کرایا اپنا موقف

نئی دہلی، 6 مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال، سابق اسپیکر رام نواس گوئلاور سابق ڈپٹی اسپیکر راکھی بڑلان جمعہ کو استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور9 اگست2022 کو دہلی ودھا ن سبھا احاطے میں قائم پھانسی گھر‘ کی صداقت کے بارے میں اپنا موقف کمیٹی کے سامنے رکھا۔ وہیں سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا آج پیش ہونے پر رضامند ہونے کے باوجود ایک بار پھر کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔مذکورہ افرادنے آج کمیٹی کے سامنے پیش ہوکررازداری کا حلف اٹھاکر معا ملے کے حوالے سے اپنی رائے پیش کی اور زیر تفتیش موضوع پر اپنے بیانات پیش کیے۔
استحقاق کمیٹی کے چیئرمین پردیومن سنگھ راجپوت نے کہا کہ اگرچہ متعلقہ افراد آج کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، لیکن انہوں نے پہلے بھی بار بار کمیٹی کی کارروائی سے بچنے کی کوشش کی تھی۔انہوں کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے کہ ’پھانسی گھر‘ کے قیام کا فیصلہ بغیر کسی ٹھوس تاریخی بنیاد یا حقائق کے کیسے لیا گیا۔ انہو ں نے کہا، ’یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ ایسے اعلیٰ آئینی عہدوں پر فائز افراد آج کمیٹی کے سامنے اپنے دعووں کی تائید کے لیے ایک بھی حقیقت پر مبنی دستاویز یا ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
کمیٹی کے چیئرمین نے کہا، ’بغیر کسی تاریخی ثبوت کے ’پھانسی گھر‘ کے حوالے سے کیے گئے دعوے نہ صر ف عوام کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ ہمارے شہداءکی یاد کی توہین بھی کرتے ہیں۔ کمیٹی آج ریکارڈ کیے گئے بیانات کی بنیاد پر اجتماعی طور پر مزید کارروائی پر غور کرے گی۔آج کی میٹنگ میں چیئر مین کے ساتھ سو ریہ پرکاش کھتری، ابھے کمار ورما، اجے کمار مہاور، ستیش اپادھیائے، نیرج بسویا، روی کانت، رام سنگھ نیتا جی اور سریندر کمار نے شرکت کی۔دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ اروند کجریوال اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے ایک گمراہ کن داستان پھیلائی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *