
نئی دہلی، 6مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے امریکہ کے وزیر خزانہ (ٹریژری سیکریٹری)کی جانب سے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے 30دن کی اجازت دینے کے بیان پر مرکزی مودی سرکار پر حملہ کیا ہے۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال سمیت دیگر سینئر رہنما ¶ں نے وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے عوام کے سامنے آکر صورت حال واضح کریں۔ اروند کجریوال نے پی ایم مودی سے سوال کیا کہ بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی اجازت دینے والا امریکہ کون ہوتا ہے؟ آخر ایسی کون سی مجبوری ہے کہ ہر قدم پر آپ ٹرمپ کے سامنے سرنگوں ہیں؟بھارت کی قیادت کبھی اتنی کمزور نہیں رہی۔ مودی جی، آپ بھارت اور بھارتی عوام کے مفادات کے لیے استعفیٰ دے دیجیے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ بھارت ہزاروں برس پرانا ملک ہے۔ بھارت 140کروڑ لوگوں کا ایک عظیم ملک ہے۔ بھارت نے ایک سے بڑھ کر ایک بہادر سپاہی پیدا کیے ہیں۔ آج تک بھارت نے کسی بھی ملک کے سامنے اس طرح سر نہیں جھکایا۔ بھارتی تاریخ میں کبھی بھی قیادت اتنی کمزور نہیں ر ہی ۔ اگر واقعی آپ کی کوئی ایسی مجبوری ہے جس کا فائدہ ٹرمپ اٹھا رہا ہے تو بھارت اور بھارتی عوام کے مفادات کی خاطر براہِ کرم استعفیٰ دے دیجیے، لیکن اس طرح ہندوستان کا سر مت جھکائیے۔ اس سے تمام ملک کے عوام کو شدید دکھ پہنچ رہا ہے۔
وہیں، سینئر رہنما اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے کہا کہ امریکہ کے وزیر خزانہ (ٹریژری سیکریٹری)کا ٹویٹ پڑھ کر ایک بھارتی ہونے کے ناطے خون کھول اٹھتا ہے۔ امریکہ کہہ رہا ہے کہ: ہم بھارت کو 30دن کی اجازت دے رہے ہیں تاکہ بھارت روس سے تیل خرید سکے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو ایک دوسرے ملک کا وزیر یہ اجازت دے رہا ہے کہ وہ کس ملک سے تیل خرید ے اور کتنے دنوں تک خریدے۔ اگر یہ سچ ہے اور میں دل سے چاہوں گا کہ یہ جھوٹ ہو، لیکن اگر سچ ہے تو یہ صرف ایک بیان نہیں بلکہ ہمیں غلام بنانے کا اعلان ہے۔ جبکہ ایک وقت تھا جب نریندر مودی کہتے تھے کہ بین الاقوامی دبا ¶ ہم پیدا کر سکتے ہیں، یہ سو کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔
No Comments: