Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اگر ہمت ہے تو کجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے استحقاق کمیٹی :آتشی

ریکھا سرکار کو بجلی، پانی، سڑک، اسکول اور اسپتال جیسے عوامی مسائل کی کوئی فکر نہیں

نئی دہلی، 5مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی دہلی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے سامنے پیشی کی کارروائی کو لائیو اسٹریمنگ کرنے کا چیلنج دیا ہے۔ سینئر رہنما اور اسمبلی میں قائدحزب اختلاف آتشی نے کہا کہ اگر بی جے پی سرکارمیں ہمت ہے تو جمعہ کو اروند کجریوال کی پیشی کی مکمل کاررو ائی کی لائیو اسٹریمنگ کرے۔ انہوںنے کہا کہ اگر بی جے پی ایسا کرتی ہے تو دہلی والوں کے سامنے اس کی حقیقت کھل جائے گی کہ اسے کجریوال کو گا لیاں دینے کے علاوہ بجلی، پانی، سڑک، اسکول اور اسپتال جیسے عوامی مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے ۔
جمعرات کوپارٹی دفتر میں رکن اسمبلی سنجیو جھا کی موجودگی میں منعقد پریس کانفرنس میں آ تشی نے کہا کہ آپ کی سرکار کے دوران دہلی اسمبلی کی عمارت کی مرمت اور تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ اس د و ران ایک خفیہ کمرہ ملا جس میں رسیاں اور شیشے کی گولیاں پائی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انگریز وں نے اسے خفیہ طور پر سزائے موت دینے کے لیے بنوایا تھا۔ لیکن اب ریکھا گپتا سرکارکہہ رہی ہے کہ یہاں انگریز ہندوستانی مجاہدین آزادی کو پھانسی نہیں دیتے تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ آج بھی بی جے پی انگریزی سرکا رکے ساتھ کھڑی ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *