Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

امریکہ -ایران جنگ پر وزیر اعظم کی خاموشی ہندوستان کےلئے خطرناک اشارہ ہے :سسودیا

نئی دہلی، 5مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے کہا کہ وزیر اعظم کی یہ خاموشی بھارت کے لیے ایک خطرناک اشارہ ہے۔ امریکہ کئی مہینوں سے اس جنگ کی تیار ی کر رہا تھا۔ اسے معلوم تھا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کے باو جود امریکہ نے ٹریڈ ڈیل کے ذریعے بھارت کو روس سے تیل نہ لینے کے لیے منا لیا۔
اس موقع پرمنیش سسودیا نے کہا کہ آج ایک بھارتی ہونے کے ناطے ذہن میں چند نہایت سنجیدہ سوالا ت پیدا ہو رہے ہیں۔ ٹھیک ایک ماہ قبل وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے ساتھ ایک ٹریڈ ڈیل کرتے ہیں۔ اس معاہدے میں امریکہ کی ایک اہم شرط قبول کر لی جاتی ہے کہ بھارت روس سے تیل درآمد نہیں کرے گا۔ حالانکہ بھارت اپنی ضرورت کا زیادہ تر تیل خود پیدا نہیں کرتا۔ایسے میں ملک کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ کیا امریکہ نے وزیر اعظم کو گمراہ کیا یا پھر خود وزیر اعظم نے امریکہ کو خوش رکھنے کے لیے بھارت کے مفادات سے سمجھوتہ کر لیا؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *