Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ممبر پارلیمنٹ نے کالکاجی اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

کالکاجی وارڈ کی ترقی کےلئے 8.5 کروڑ روپے منظورہوئے ہیں :بدھوڑی

نئی دہلی،21فروری (میرا وطن)
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اتوارکو کالکاجی وارڈ میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کالکاجی وارڈ میں ترقیاتی کاموں کے لئے چیف منسٹر ڈیولپمنٹ فنڈ اور ایم پی ایل اے ڈی ایس سے 8.5 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔اس موقع پر ایم سی ڈی سنٹرل ز و ن کے ڈی سی شاشوت سوربھ، بی جے پی منڈل کی صدر وینیتا نیول، آر ڈبلیو اے کے عہدیداران اور دیگر لوگ موجود تھے۔
اس موقع پربدھوڑی نے سنٹرل زون کی چیئرمین اور میونسپل کونسلر مسز یوگیتا سنگھ کے ساتھ مل کر کرشنا مار کیٹ کمیونٹی سینٹر اور امیچند کھنڈ، گری نگر، کالکاجی میں پارک کی تزئین کاری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 8.5 کر وڑ روپے کا فنڈ کالکاجی وارڈ میں سڑکوں کی گھنی کارپٹنگ، پارکوں کی ترقی اور بینچوں کی تنصیب کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مزید برآں، فنڈز ہائی ماسٹ لائٹس لگانے، شادی ہالوں کو خوبصورت بنانے اور اسکولوں کو جدید بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
بدھوڑی نے کالکاجی وارڈ میں ڈی ڈی اے کے ہنس راج سیٹھی ڈی ڈی اے پارک کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے حکام کو پارک کو مزید ترقی دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پارک میں لگائے گئے اوپن جم اور جھولوں کا بھی معائنہ کیا۔ یہ پارک 28 ایکڑ رقبے پر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ پارک میں ایک اور اوپن جم کا انتظام کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو مارننگ واک ٹریک کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *