
نئی دہلی، 18فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے دہلی میں جاری اے آئی سمٹ کے دوران لگنے والے شدید ٹریفک جام پر بی جے پی کے ٹریفک انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھا ر د واج نے فیروز شاہ روڈ پر جام میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار اے آئی سمٹ کے دوران ٹریفک کنٹرول میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث دہلی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ آخر ہم بیرونِ ملک سے آئے مہمانوں کو کیا دکھا رہے ہیں؟ کیا سرکارکے پاس ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بنیادی معلوما ت بھی موجود نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے سینٹرل دہلی، پرگتی میدان اور فیروز شاہ روڈ کے اطراف شدید ٹریفک جام کی صورتحال بنی ہو ئی ہے۔ ٹریفک پولیس مرکزی سرکارکے ماتحت ہے، اس کے باوجود غیر ملکی مہمان گھنٹوں جام میں پھنسنے پر مجبور ہیں۔
No Comments: