Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نئے سال میں غریبوں کو ملیں گی اپنے فلیٹ کی چابیاں : وزیر اعلیٰ

ساوندا گھیرا میں غریبوں کےلئے باوقار زندگی کی طرف ایک بڑا قدم

نئی دہلی، 29 دسمبر(میرا وطن )
دہلی سرکار راجدھانی کے معاشی طور پر کمزور طبقوں کو نہ صرف چھت بلکہ باوقار اور آرام دہ زندگی فراہم کر نے کے اپنے عزم پر مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ (ڈوسب) کی موجودہ ای وی ایس رہائشی کالونیوں میں کمیونٹی سہولیا ت تیار کی جا رہی ہیں۔ دہلی سرکار کا مقصد نہ صرف مکانات بنا کر اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہے بلکہ یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ غریب اور پسماندہ افراد کو تعلیم، صحت، صفائی، پانی، سبز جگہوں اور روزگار سے متعلق سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔ غریبوں کے لیے بنائی گئی ساودا گھیرا جیسی بڑی کالونیوں میں بنیادی اور سماجی انفراسٹرکچر کی ترقی سرکارکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ توقع ہے کہ غریبوں کو اگلے سال ان کے فلیٹس ملنا شروع ہو جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ساوندا گھیورا ای ڈبلیو ایس رہائشی کالونی تقریباً 37.81 ایکڑ اراضی پر تیار کی گئی ہے۔ 2012 سے 2018-20 تک یہاں کل 7,620 رہائشی یونٹس تعمیر کیے گئے جن میں سے 6,476 فی الحال خالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار واضح طور پر بڑے پیمانے پر آبادکاری کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے، لیکن ضروری سماجی اور کمیونٹی سہولیات کی بروقت ترقی بہت ضروری ہے۔ کالو نی میں 100فیصدسیوریج نیٹ ورک ہے، جسے بنیادی شہری انفراسٹرکچر کے لحاظ سے ایک اہم کامیابی سمجھا جاتا ہے۔ دہلی سرکارنے اب یہاں کے غریبوں کو بسانے کی تیاری شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لیے تیزی سے انفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *