وائناڈ: کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے اپنی تقریر میں وائناد کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ سچائی کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا ہے۔پرینکا گاندھی نے کہا، ’’وائناد کی تاریخ بہت بھرپور ہے، جہاں لوگوں نے برطانوی حکمرانی کے خلاف لڑائی لڑی اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزاری۔ یہ ہمارے ملک کی خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آزادی محبت، سچائی، مساوات، انصاف، اور سیکولرازم کے اصولوں پر بنی تھی، جو آج بھی ہمارے آئین کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دور میں بھی ان اصولوں کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “پچھلے دس سالوں میں، لوگوں کی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ مودی کی پالیسیاں صرف ان کے بڑے کاروباری دوستوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں، عام شہریوں کو نہیں۔”پرینکا گاندھی نے کسانوں کی حالت پر بھی روشنی ڈالی، جو کم از کم سپورٹ قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت کے باوجود اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے قبائلیوں پر ہونے والے حملوں اور ان کی زمینوں کی بڑی کاروباری افراد کو حوالگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا، “بے روزگاری عروج پر ہے، اور وعدوں کے باوجود کوئی طبی کالج نہیں بنایا گیا۔ پیچیدہ جی ایس ٹی نظام چھوٹے کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں موجود لوگوں سے کہا کہ “ہمارا ایک عزم ہے کہ ہم ان مسائل کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ کانگریس پارٹی آپ کے حقوق کی حفاظت کرے گی اور آپ کی آواز بنے گی۔
No Comments: