قومی خبریں

خواتین

ملک کی مختلف ریاستوں میں 23 اگست سے 25 اگست کے درمیان شدید بارش کا الرٹ

نئی دہلی: ان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مہاراشٹر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، آسام، گوا، مدھیہ پردیش، گجرات، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں 23 اگست سے 25 اگست کے درمیان شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ملک کی راجدھانی دہلی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے 23 اگست کو دہلی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم 24 اور 26 اگست کے درمیان دہلی میں ہلکی سے بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اس پورے ہفتے دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران منی پور، میزورم، تریپورہ، سکم، مغربی آسام، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے کچھ حصوں میں درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ جبکہ چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، ودربھ، شمالی آندھرا پردیش، مشرقی راجستھان، کونکن، گوا اور لکشدیپ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ شمال مشرقی ہندوستان، بہار، اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، گجرات، مراٹھواڑہ، ساحلی کرناٹک، کیرالہ، انڈمان نکوبار جزائر اور تلنگانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، دہلی، راجستھان کے مغربی حصوں، سوراشٹرا اور کچھ، رائلسیما، اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *