قومی خبریں

خواتین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مزار اقبال پر حاضری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے استقبال کیااور مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا ءکرائی

لاہور :ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے پاکستان دورے کےدوران مزار اقبالؒ پہنچے جہاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا۔معزز مہمان ایرانی صدرسیدابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر گلپوشی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی۔اس سے پہلے ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیااور اپنے کابینی وزراء کا تعارف کرایا ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے، صیہونی قوتوں کیخلاف پاکستان کا مؤقف قابل دید ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرا تعلق ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا بھی مؤقف ہے فلسطینی جیت سے ہمکنار ہونگے، فلسطینیوں پر ظلم کرنیوالے اسرائیلی شکست سے دوچار ہوں گے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی یہاں اجنبی جیسا احساس نہیں ہوا، پاک ایران رشتہ وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگا، میری خواہش تھی کہ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری پاکستان اور ایران کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے، ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستان اور لاہور کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو نئی راہیں دکھائیں، علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ اہل پاکستان کو خصوصی طورپر سلام پیش کرتاہوں، ان شاء اللہ پاکستان اور ایران کے عوام کے دل ہمیشہ جڑے رہیں گے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *