قومی خبریں

خواتین

افسوس !ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنے پر محمد سراج کی تنقید

گندی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو کٹر پنتھیوں نےکہاکہ یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے

حیدرآباد: ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج کو ان کے “اللہ کا شکر ہے” ٹویٹ پر کافی ٹرول کیا گیا، جو ہندوستان کے ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کے بعد ایکس پرپوسٹ کیا گیا تھا۔محمد سراج نے ٹرافی اُٹھاتے ہوئے ایکس پر ٹیم کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں ’’اللہ تعالیٰ کا شکر ہے‘‘ لکھا۔ جیسے ہی محمد سراج کا ٹویٹ وائرل ہوا لوگوں نے انہیں اور ٹیم کومبارکباددی۔ تاہم کچھ گندی ذہنیت کے ہندو کٹر پنتھیوںنے محمد سراج کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔
ایک ٹویٹرصارف نے اپنی گندی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے‘‘۔ ایسی ہی ذہنیت کے ایک اور شخص نے لکھا کہ اگر اللہ کو کرنا ہوتا تو ورلڈ کپ پاکستان جیت جاتا ہندوستان نہیں۔اضح رہے کہ اتوار کے دن ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میاچ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد زبردست جشن منایا۔ ہندوستانی ٹیم کو یہ جشن منانے کیلئے 17 سال کا انتظارکرنا پڑا۔ آخری گیند کے بعد پرجوش ہندوستانی کھلاڑی جذبات سے مغلوب ہوگئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *