آگرہ:مدرسہ معین الاسلام شاہ گنج اگرہ میں حسب سابق امثال بھی ال انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اتر پردیش شاخ آگرہ کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقعہ پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی تعلیمی ایوارڈ 2023 اور اعلی مدرسی ایوارڈ 2023 تقسیم کیے جانے کے لیے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی اگرہ کے مشہور و معروف تاجر محمد عمران قریشی صاحب ڈائریکٹر انڈین فٹویر کمپنی ہنگ کی منڈی اگرہ رہے
جلسے کا اغاز قران کریم کی تلاوت اور نعت نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے کیا گیا اس کے بعد مدرسہ کے پرنسپل مولانا محمد عزیر عالم اور مولانا محمد علی نے اج کے یوم اساتذہ کے متعلق خطاب فرمایا مولانا محمد شمیم عالم اور مولانا عبدالمتین نے کہا کہ اج ہم سب اپنے اپنے اساتذہ کرام کا احترام کرنا چھوڑ دیے ہیں جس کی وجہ سے ہم تعلیم میں کبھی کبھی ناکام ہو جاتے ہیں
مولانا ضیاء محمود اور شارق ملک نے کہا کہ ہم سب کو اپنے اپنے استاد کا احترام کرنا چاہیے مولانا محمد شمیم نے اور فیصل عثمان نے کہا کہ استاد چاہے کسی مذہب کا ہو لیکن احترام کریں گے تو دنیا و اخرت دونوں میں کامیاب ہوں گے اگرہ کے نوجوان تاجر چوہدری مصباح الدین قریشی صاحب نے کہا تعلیم ایک روشنی ہے اور اس روشنی کی جانب لے جانے والے کا احترام ہم سب کو کرنا چاہیے بزم غالب اگرہ کے صدر افضال الدین صاحب نے کہا کہ بے ادب بد نصیب با ادب با نصیب
محمد توحید احمد اور جناب تنویر احمد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا پروگرام میں اگرہ کے سماجی عوامی اعلی خدمتگار اور ستّر سالوں سے تعلیم کو عام کرنے کے لیے حاجی غلام صابرریٹائرڈ اسٹیشن ماسٹر اگرہ کو حضرت خواجہ معین الدین چشتی تعلیمی ایوارڈ پیش کیا گیا اس موقع پر مولانا محمد علی صاحب کو اگره ضلع کے اعلی مدرسے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا پروگرام میں مدرسہ عالیہ جامع مسجد اگرہ کے صدر مدرس جناب عامر حسین محمد عاصم فاروقی سید محسن علی جناب محمد انور قریشی محمد ذیشان محمد تابش نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا
مدرسے میں سبھی درجات کے طلبہ و طالبات میں اپنے اپنے اساتذہ کرام کو انعامات اور تحفے تحائف دے کر دعائیں حاصل کی اخیر میں ملک و ملت کی خوشحالی کے لیے دعا پر پروگرام ختم ہوا
No Comments: