Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے دہلی حکومت کی ہنگامی میٹنگ

دہلی جل بورڈ کو مسئلے پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کرنے کا حکم

نئی دہلی :قومی راجدھانی دہلی میں گرمی کے ساتھ ہی پانی کا بحران بھی شدید ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید گرمی کے درمیان اب کئی علاقوں میں پانی کی زبردست قلت پیدا ہو گئی ہے۔ پانی کی اس قلت کے پیشِ نظر دہلی جل بورڈ نے لوگوں کی مانگ پر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی شروع کر دی ہے۔خبرکے مطابق چانکیہ پوری کے سنجے کیمپ میں لوگوں کو ٹینکروں سے پانی بھرنے کے لیے فٹ پاتھ پر لائن میں کھڑے دیکھا گیا۔ جیسے ہی این ڈی ایم سی ٹینکر وہاں پہنچا، لوگ پائپ لے کر اس کی طرف بھاگے اور کچھ لوگ بالٹی بھرنے کے لیے ٹینکر کے اوپر چڑھ گئے۔ پانی کے بحران کے پیش نظر دہلی حکومت نے کئی ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے جس میں کار واش اور تعمیراتی مقامات پر پینے کے پانی کے استعمال پر پابندی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت نے دہلی جل بورڈ کو پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔
دہلی کی آبی وسائل کی وزیر آتشی سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کی قلت کے پیشِ نظر پانی کو کفایت اور سمجھداری کے ساتھ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایک ہنگامی صورتحال میں ہیں۔ یہ صورتحال گرمی اور ہریانہ کے ذریعے دہلی کے حصے کا پانی نہیں چھوڑ نے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہلی حکومت نے گرمی سے سے پیدا ہونے والے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ہنگامی میٹنگ بھی کی ہے۔ دارالحکومت کو غیر معمولی گرمی کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *