اشرف کی بیوی زینب کا پریاگ راج واقع عالیشان محل منہدم
بلڈوزر کارروائی میں دیکھتے ہی دیکھتے 5 کروڑ کی ملکیت زمین دوز ہو گئی
پریاگ راج :عتیق احمد کے بھائی اشرف کی بیوی زینب فاطمہ اب تک فرار ہے۔ وہ پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکی ہے، لیکن اس کی غیر موجودگی میں پریاگ راج واقع اس کا عالیشان محل آج منہدم کر دیا گیا۔ زینب فاطمہ کی عالیشان کوٹھی پر آج پولیس فورس کی موجودگی انتظامیہ نے بلڈوزر کارروائی کی اور دیکھتے ہی دیکھتے 5 کروڑ کی ملکیت زمین دوز ہو گئی۔یہ کارروائی وقف بورڈ کی 50 کروڑ روپے کی ملکیت ہضم کرنے کے معاملے میں انتظامیہ کے ذریعہ کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف نے پریاگ راج واقع صلاح پور میں وقف بورڈ کی زمین پر قبضہ کر کے اپنی شریک حیات زینب کے لیے 5 کروڑ روپے کی عالی شان کوٹھی تعمیر کروائی تھی۔ آج دوپہر پی ڈی اے (پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے بلڈوزر نے اسے منہدم کر دیا۔
No Comments: