قومی خبریں

خواتین

مہاراشٹرمیں ایم وی اے کا انتخابی منشور جاری

خواتین کے لئے 3 ہزار روپے اور ذات پر مبنی مردم شماری کا وعدہ

نئی دہلی: مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں مختلف طبقوں کے لیے وعدے کیے گئے ہیں، جن میں خواتین، کسان، اور بےروزگار نوجوان شامل ہیں۔ ایم وی اے نے خواتین کو ہر ماہ 3 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ 25 لاکھ روپے تک کے مفت ہیلتھ انشورنس کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منشور کے اجراء پر کہا کہ زراعت، دیہی ترقی، شہری ترقی اور صحت جیسے شعبوں میں 5 ضمانتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں ذات پر مبنی مردم شماری کی جائے گی اور 50 فیصد ریزرویشن کی حد کو ختم کر کے تمل ناڈو کی طرز پر نظام بنایا جائے گا۔
ایم وی اے کے منشور میں خواتین کے لیے ’مہا لکشمی اسکیم‘ کے تحت ہر ماہ 3 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے مفت بس سروس کا بھی وعدہ کیا گیا ہے، جس سے ان کے سفر کو آسان اور کم خرچ بنایا جا سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *