قومی خبریں

خواتین

شکاگو میں مجلس ابنائے اسلام کے زیر ا ہتمام مولا ئے علی ؑ کانفرنس منعقد

پیر سید محی الدین محبوب حنفی قادری کاظمی نے صدارتی خطبہ پیش کیا، حیدرآباد دکن کی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

شکاگو 19جنوری (میرا وطن نیوز)
شکاگو ایلنائے امریکہ میں مجلس ابنائے اسلام کے زیر ا ہتمام جشن ولادت مولائے کائنات حیدر کرار اسد اللہ اخی رسول زوج بتول علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حیدر آباد دکن کی بڑی تعداد میں لوگوں نے اس مجلس میں شرکت کی۔اس تقریب کی صدارت نقیب الاشراف مفکر اسلام ابو زین پیر سید محی الدین محبوب حنفی قادری کاظمی ماتریدی سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں پاکستان نے کی۔
صدارتی خطاب میں نقیب الاشراف مفکر اسلام ابو زین پیر سید محی الدین محبوب حنفی قادری کاظمی ماتریدی سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں پاکستان نے کہا کہ اگر علی علی کہنا درست نہ ہوتا تو کبھی تاجدار کچھوچھہ علی علی نہ کہتے، اگر علی علی کہنا صحیح نہ ہوتا تو کبھی حضرت میر میرا پیر پیراسیدی عبد القادر جیلانی ؒ ان کے فضائل بیان نہ کرتے۔ ہمیں اہل بیت رسول ؐ سے حضور کے گھرانے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کلیجے کے ٹکڑوں سے کس طرح سلوک کرنا ہے،وہی سلوک کرنا ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے۔میں اس پاک محفل سے یہی مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اللہ کے رسول کے حضورؐ کے ٹکروں کا احترام اس طرح سے کروں جیسے حضور ؐ نے ہمیں سکھایا،نہ اس سے کم اور نہ اس سے بڑھ کر۔سیدنا حسن ؓ کو ان کے بچن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اپنے پہلو میں بٹھایاان کے ادب کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے نصب کی وجہ سے بٹھایا۔
پاک محفل کا اختتام دعاکے ساتھ ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *