نئی دہلی: مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ہفتہ کے دن شملہ کے سنجولی علاقہ کی مسجد کے خلاف ہندو فرقہ کے پرزور احتجاج کی تائید کی۔ انہوں نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف متحد ہونے پر اکثریتی فرقہ کی تعریف کی۔انہوں نے احتجاج کے شملہ ماڈل کی نہ صرف تائید کی بلکہ اسے ملک بھر میں دُہرانے کی وکالت کی۔ شملہ کے سنجولی علاقہ کی ایک مسجد کے غیرقانونی حصہ کو ڈھانے کے مطالبہ پر حال میں زبردست احتجاج ہوا تھا۔
No Comments: