قومی خبریں

خواتین

سابق اداکارہ زائرہ وسیم کے والد زاہد وسیم کا انتقال

زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اطلاع دیتے ہوئے دعاء کی اپیل کی

نئی دہلی: سابق بالی ووڈ اداکارہ اور فلم دنگل میں عامر خان کی ساتھی اداکارہ زائرہ وسیم کے والد زاہد وسیم کا انتقال ہوگیا۔ ’’دی اسکائی از پنک‘‘ کی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اس خبر کی اطلاع دی۔زائرہ وسیم نے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو عامر خان کے ساتھ کیا تھا تاہم چند سالوں بعد اس نے فلمیں چھوڑ کر صراط مستقیم پر گامزن ہونے کا اعلان کردیا تھا۔زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر لکھا کہ میرے والد زاہد وسیم انتقال کر گئے ہیں، براہ کرم انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ سے دعا کریں کہ وہ ان کی کوتاہیوں کو معاف کرے، ان کی قبر کو پرامن بنائے، انہیں اپنے عذاب سے محفوظ رکھے، یہاں سے آخرت کا ان کا سفر آسان کرے۔ آگے انہیں جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔
زائرہ وسیم 23 اکتوبر 2000 کو سری نگر، جموں و کشمیر میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک کشمیری مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد زاہد وسیم جے اینڈ کے بینک میں کام کرتے تھے جبکہ والدہ ٹیچر ہیں۔زائرہ وسیم نے2016 میں فاطمہ ثنا شیخ اور سانیا ملہوترا کے ساتھ عامر خان کی فلم دنگل کے ساتھ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس نے سیکرٹ سپر اسٹار اور دی اسکائی از پنک سمیت مختلف فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کو متاثر کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *