جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کے الزام میں انجینئر گرفتار
ساگر شیٹی کالکی اور نارسپا نامی ملزمان نے 65مسالہ حسین پر پر تشدد حملہ بھی کیا تھا
بنگلورو: کرناٹک پولیس نے ایک سافٹ ویئر انجینئر اور اس کے دوست کو جزوی طور پر نابینا مسلمان شخص پر حملہ کرنے اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ کوپل ضلع کے ایس پی یشودھا ونتی گوڈی نے کہا کہ ملزم 25 نومبر کو کوپل ضلع کے گنگاوتی میں اس واقعہ کے بعد سے فرار ہو گئے تھیگنگاوتی ٹاؤن پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
دو ملزمین ساگر شیٹی کالکی جو انجینئر ہے اور نارسپا دناکیارنے 65 سالہ حسین صاحب پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گھر واپس جانے آٹورکشا کیلئے کھڑے تھے۔ گرفتار شدگان میں ساگر شیٹی کالکی 24)ایک سافٹ ویئر انجینئر) اور 25 سالہ نارسپا دونوں گنگاوتی کے رہنے والے ہیں۔
No Comments: