
نئی دہلی ،7جون (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین کونسلر امت کھرکھر ی نے مقامی باشندوں کی موجودگی میںنجف گڑھ وارڈکے تحت ’نوین پلیس‘چھوٹے پارک سے سرکھپور روڈ تک پھیلی ہوئی ایک نئی تعمیر شدہ سڑک کا افتتا ح کیا۔طویل عرصے سے زیر التوااس اہم سڑک کی تعمیرسے علاقے کے رہا ئشیوں کے لیے آمدو رفت میں بڑی سہولت ملنے کی امید ہے۔
اس موقع پر مقامی کونسلر امت کھرکھادی نے کہا کہ یہ سڑک علاقے کی ایک اہم ضرورت ہے، اور اس کی تعمیر سے رہائشیوں کو بہتر، محفوظ اور ہموار سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک سے نہ صرف مقامی رہائشیوں بلکہ آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔انہوںنے کہا کہ ان کی ترجیح علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں کام کرنے والے منصوبوں کو مسلسل آگے بڑھایا جا رہا ہے، اور علاقے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے متعدد اقدامات پر کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رہائشیوں کو جلد ہی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایئر کنڈیشنڈ کمیونٹی سینٹر کے ساتھ ساتھ ایک پبلک لائبریری کا تحفہ بھی ملے گا۔ یہ منصوبے مقامی آبادی کو بہتر سہولیات فراہم کرتے ہو ئے سماجی، تعلیمی اور کمیونٹی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔اس موقع پر ارون بھارتی، پردھان رنبیر دلال ، وجے پال سہراوت، اجیت پنڈت، سونو ڈگر، اندرپال دیوان، سریش شرما، رگھو نندن شرما، بھوپ پونیا ، رویندر داہیا، امیت ببر، سیما، نرملا، راجوتی، ایکتا تیوار ی سمیت بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے۔
No Comments: