ممبئی : بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کے گھر کو منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس عمارت میں مسٹر پرفیکشنسٹ رہائش پذیر ہیں وہ 24 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جبکہ اس میں سے 9 اپارٹمنٹ کے مالک خود اداکار عامر خان ہیں۔ عمارت کے 40 سال پرانے اسٹرکچر کی وجہ سے محکمہ کی جانب سے منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ عامر خان کی رہائشی عمارت کو پہلے بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کیا جائے گا جس کے بعد یہاں دوبارہ عمارت تعمیرکی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اداکار عامر خان اس وقت اپنی فلم’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
No Comments: