Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قومی خبریں

پٹنہ میں بی پی ایس سی دفتر کے باہر طلبہ کا مظاہرہ

پٹنہ: بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امیدواروں نے پٹنہ میں بی پی ایس سی دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ امیدوار ’ایک شفٹ، ایک پرچہ‘ پر اصرار کر رہے ہیں اور 70ویں بی پی ایس سی ابتدائی امتحان کو سابقہ طریقے کے مطابق منظم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے […]

image

کسانوں کا جتھہ اب 8 دسمبر کو دہلی کوچ کرے گا

شمبھو بارڈر پر کسان لیڈر سرون سنگھ پندھیر نے اعلان کیا ہے اب 101 کسانوں کا جتھہ 8 دسمبر کو دوپہر 12 بجے دہلی کی طرف کوچ کرے گا۔ کل (7 دسمبر) کا دن مرکزی حکومت سے بات چیت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’افسران بات چیت کے لیے […]

image

فڑنویس نے وزیر اعلیٰ اور شندے و پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کا لیا حلف

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں جیت کے بعد مہایوتی نے آج اپنی نئی حکومت قائم کر لی۔ بی جے پی کے لیڈر اور گزشتہ حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ رہے دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گزشتہ حکومت میں وزیر اعلیٰ رہے شیو سینا کے سربراہ ایکناتھ شندے نئی حکومت میں نائب […]

image

آسام میں عوامی مقامات پر گائےکے گوشت کے استعمال پر پابندی

نئی دہلی: وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ آسام حکومت نے ریستورانوں، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر گائے کا گوشت پیش کرنے اور کھانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے- بسوا نے کہا کہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں گائے کے گوشت کے استعمال سے متعلق نئی دفعات کو شامل کرموجودہ قانون […]

image

ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہونے سے چھوٹ

رانچی: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ایک اہم ریلیف دیتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے کیس میں ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہونے سے چھوٹ دے دی۔ عدالت نے رکن اسمبلی-رکن پارلیمنٹ (ایم پی-ایم ایل اے) اسپیشل کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے […]

image

فڑنویس ہوں گے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ منتخب، حلف برداری کل

ممبئی: بی جے پی کے سینئر رہنما دیویندر فڑنویس بروز جمعرات مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ بی جے پی کی کور کمیٹی نے فڑنویس کے نام پر اتفاق کیا ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری دعوت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ فڑنویس کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کا اعلان […]

image

اجمیر درگاہ کے سروے کا حکم ہندوستان کے تہذیبی ورثے پرنظریاتی حملہ

اجمیر کی معروف درگاہ خواجہ معین الدین چشتی کے سروے کے عدالتی حکم کے بعد سابق بیوروکریٹس اور سفارت کاروں کے ایک گروپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس فیصلے کو ہندوستان کے تہذیبی ورثے پر ایک }نظریاتی حملہ‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اس ’غیر قانونی اور […]

image

سنبھل جا رہےراہل اور پرینکا کو پولیس نے غازی پور بارڈر پر روک دیا

کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بدھ کی صبح دہلی سے سنبھل کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن پولیس نے انہیں غازی پور بارڈر پر روک دیا۔ انتظامیہ نے کانگریس قائدین کو سنبھل جانے سے روکنے کے لیے پہلے ہی کئی اضلاع کی حدود پر بیریکیڈنگ کر رکھی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے […]

image

بدایوں جامع مسجد کے خلاف عرضی پر سماعت10 دسمبر تک ملتوی

بدایوں جامع مسجد کے خلاف داخل عرضی پر سماعت فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے۔ دراصل اتر پردیش کے بدایوں میں واقع 850 سالہ قدیم بدایوں جامع مسجد کو ہندو فریق نے نیل کنٹھ مہادیو مندر بتاتے ہوئے ایک عرضی مقامی عدالت میں داخل کی۔ یہ عرضی منظور کرنے لائق ہے یا نہیں، اس […]

image

مشہور تاریخی سیاحتی مقام تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

کئی ریاستوں میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں لگاتار مل رہی ہیں، اس درمیان دنیا بھر میں مشہور تاریخی سیاحتی مقام تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی نے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ شر پسند عناصر نے یہ دھمکی ٹورزم ڈپارٹمنٹ کے آفیشیل ای میل پر دی […]

image