
نئی دہلی، 14 جون (میرا وطن نیوز)
انڈین یوتھ کانگریس نے 19 جون کو اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں ‘میگا جاب فیئر 2026’ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے مرکزی سرکارپر بے روزگاری اور پیپر لیکس سے نمٹنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔
کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب اور د ہلی کا نگر یس تنظیم کے انچارج انل بھاردواج نے میگا جاب فیئر کا پوسٹر جاری کیا۔ اس موقع پر ادے بھانو چب نے کہا کہ 19 جون کو منعقد ہونے والے جاب فیئر میں تقریباً 150 کمپنیاں حصہ لیں گی۔ نوجوانوں سے ان کی قابلیت کی بنیاد پر انٹرویو لیا جائے گا، اور منتخب امیدواروں کو موقع پر ہی آفر لیٹر د یے جائیں گے۔ جاب فیئر سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا جائے گا۔
چِب نے کہا کہ گزشتہ سال تالکٹورا اسٹیڈیم میں منعقدہ میگا جاب فیئر میں 18ہزار نوجوانوں نے رجسٹر یشن کروائی جن میں سے تقریباً 7ہزار کو آفر لیٹر دیے گئے۔ اس سے قبل جے پور اور پٹنہ میں بھی اسی طرح کے جاب میلے منعقد کیے گئے تھے۔دہلی کانگریس تنظیم کے انچارج انیل بھاردواج نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال کے جاب فیئر کے پہلے دن 3500 نوجوانوں کو روزگار ملا، اور اس سال اس تعداد میں مزید اضافہ ہونے کی امید ہے۔
No Comments: